• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ملک کانظم ونسق چلانےمیں ناکام ہوگئے:عابدہ حسین بخاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی سٹی صدر عابدہ حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو پابند سلاسل کرکے یہ سوچ لیا ہے کہ ملک پر وہ تن تنہا حکمرانی کریں گے جو کہ خواب غفلت میں رہنے والی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کانظم و نسق کو چلانے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ جس کا ہمارے قائد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف حمایت کا اعلان کردیا ہے بلکہ پیپلز پارٹی سے وابستہ کارکن خصوصاً خواتین ملک بھر میں لانگ مارچ کا فقید المثال استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے دھڑن تختے کیلئے ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔
تازہ ترین