• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی تیار، ڈالر کی مانگ کم ہونے تک مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک کی نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی تیار کرلی گئی ہے ، بارہویں5سالہ منصوبے کامسودہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں پیش کریں گے۔

جی ڈی پی کا ٹارگٹ پاکستان کا مسئلہ نہیں ،ملک میں کل سرمایہ کاری 15؍ فیصدہو رہی ہے جس میں 9؍ فیصد پرائیویٹ سیکٹر اور 6؍ فیصد گورنمنٹ سطح پر ہے۔ وہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات میں بریفنگ دے رہے تھے۔ 

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس سے وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم اسٹیٹ بینک سے نوٹ چھاپ کر اپنے معاملات آسان کر سکتے تھے مگر اس سے ملک کی اقتصادی طور پر فائدہ نہیں تھا یا پھر 6؍ ارب کی برآمدات کر کے ایک فیصد گروتھ بڑھ سکتی تھے اس وقت خطے میں سب سے زیادہ آہستہ معیشت پاکستان کی ہے جب تک ڈالر کی مانگ رہے گی اس وقت مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ 

کوشش ہے ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے اور امپورٹ بڑھائی جائے۔ گزشتہ 28؍ برسوں میں پاکستان کی برآمدات کم جبکہ انڈیا کی بڑھیں 1991.1992میں انڈیا اور پاکستان کی برآمدات برابر تھیں۔ 

خسارے پر قابو پانے کیلئے برآمدات بڑھانی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم ای اور زرعی سیکٹر کو ترقی دے کر ملک میں روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں لارج سکیل مینو فیکچرنگ کیلئے آسانیاں پید اکرہے ہیں جس سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے لیکن ان کو کٹہرے میں لانا ہوگا ہماری کل تجارت 90 ارب روپے کی ہے ملک میں اس وقت اسٹیل کی مانگ سو فی صد جبکہ پیدا پچاس فی صد ہو رہی ہے 450 ملین ٹن اسٹیل درآمد کر رہے ہیں۔ 

اراکین کمیٹی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر اربوں روپے کے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے۔

تازہ ترین