آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فلپائن میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، جبکہ زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

فلپائن 6.4 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک


فلپائن کے منڈاناؤ ریجن میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے زمین ہلا دی، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیے: ریسکیو 1122کازلزلہ متاثرین کی یاد میں نیشنل ریزیلنس ڈے

فلپائنی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آج اسکول بند ہیں اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیلی فورنیا میں ایک اور شدید زلزلہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ کل سے اب تک آنے والے 200 سے زائد آفٹر شاکس نے لوگوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید