• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے، گورنز اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے، شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ابھی مہنگائی میں اتنی کمی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مزید ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچت کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ بچت میں اضافے سے ہی آئی ایم ایف کے قرض سے بچا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ہے، ‏معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔

تازہ ترین