• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پیرس کے چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

اس مخلوق "بلاب" کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس میں ایسی حیرت انگیز خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کو وہ بیان بھی نہیں کر سکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ تو کوئی جانور ہے نہ ہی فنگس جب کہ اس مخلوق کا نہ ہی منہ، آنکھیں یا معدہ ہے لیکن پھر بھی خوراک تلاش کرکے اسے کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس عجیب و غریب مخلوق پر تحقیق شروع کر دی گئی ہے۔

بلاب کی تقریباً 720 جنسیں ہیں اور یہ بغیرٹانگوں کے چل سکتا ہے جب کہ اگر اسے دو ٹکڑوں میں کاٹا جائے تو صرف دو منٹ میں یہ اپنے زخم بھر کر واپس اپنی اصل شکل میں آ جاتا ہے۔

تازہ ترین