• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد ملت نے پاکستان کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نذیر حسین یونیورسٹی کے زیر اہتمام شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر ایک مذاکرہ منعقد ہوا جس کی صدرات آزاد بن حیدر نے کی ، ڈاکٹر محمد رضا کاظمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواب زادہ لیاقت علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیںا نہوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے سے گریز نہیں کیا ، ڈاکٹر وسیم الدین نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی کیلئے یہ ایک اعزاز ہے کہ شہید ملت کی برسی کے عین دن یہ تقریب منعقد ہوئی جس سے کئی نسل کو آگاہی حاصل ہوئی ہے، ڈاکٹر عباس زیدی نے کہا کہ لیاقت علی خان کے قتل کےا سباب پر آج تک کوئی حتمی رپورٹ نہیں آسکی ہے جو اہل پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمدقادری نے کہاکہ قوم کے محسنوں کو یاد رکھنا زندہ قوم کی علامت ہوتی ہے ، لیاقت علی خان کو 67سال کا عرصہ بیت جانے کےباوجود بھی آج ہر پاکستانی کے دل و دماغ میں محفوظ ہیں، آزاد بن حیدر نے کہا کہ لیاقت علی خان نواب ہونے کے باوجود درویش صفت شخصیت کے مالک تھے۔

تازہ ترین