• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ یورپی یونین بریگزٹ معاہدے پر متفق

لندن(جنگ نیوز)برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کے بعد بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ڈیل ہے جس سے سارا کنٹرول برطانیہ کے پاس آجائے گا۔نئے بریگزٹ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے ہفتے کے روز منظور کروایا جائے گا۔یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کچھ کرنے کا عزم اور صلاحیت ہو تو وہاں کچھ نہ کچھ طے ہوہی جاتا ہے جیسا کہ ہم نے کیا ہے، یہ یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین شفاف اور متوازی معاہدہ ہے جو مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین