اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت مخالف دھرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں تیسری درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام پر پابندی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ آج درخواست کی سماعت کریں گے۔