• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فضائی حملوں کا خوف، طالبان صوبہ بامیان فرار ہونے لگے

فوٹو بشکریہ اماج / ایکس
فوٹو بشکریہ اماج / ایکس

پاکستانی فضائی حملوں کے خوف سے طالبان عہدیدار صوبہ بامیان فرار ہونے لگے۔ 

افغان نیوز ایجنسی اماج نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فضائی حملوں کے خدشات کے پیش نظر کئی افغان طالبان عہدیدار صوبہ بامیان میں منتقل ہو گئے ہیں۔

نیوزی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہلکار پانچ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے بامیان پہنچے اور اس کے بعد سے انہوں نے علاقے میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر نیوز ایجنسی نے ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر اب بھی بامیان کے ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔

افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

حالیہ کارروائیوں سے متعلق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان فورسز پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید