• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن نتائج پر احتجاج میں خاتون اور مرد وکیل میں ہاتھا پائی

لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن نتائج پر احتجاج کے دوران خاتون اور مرد وکیل کا جھگڑا ہوگیا، دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

جھگڑے کے دوران وکیل جواد تارڑ اور خاتون وکیل شمائلہ رمضان میں ہاتھا پائی ہوئی، خاتون وکیل پر تشدد کرنے والا وکیل بعد میں دیگر وکلاء کے ہتھے چڑھ گیا، وکلیوں نے خاتون وکیل پر تشدد کرنے والے وکیل کی درگت بنا ڈالی۔

وکیل شمائلہ رمضان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج نہ ماننے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی تھی، اس واقعہ کے بعد خواتین وکلاء خود کو غیر محفوظ سمجھیں گی۔

شمائلہ رمضان نے کہا کہ احسن بھون سمیت کسی سینئر وکیل کے متعلق نازیبا گفتگو نہیں کی۔

وکیل جواد تارڑ نے کہا کہ خاتون نے احسن بھون سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے، خاتون کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روکا توجگھڑا شروع کردیا۔

قومی خبریں سے مزید