• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

126 دن کا دھرنا دینا فضل الرحمٰن کا بھی حق ہے،سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اگر قبل از وقت الیکشن کی حامی ہیں تو ممبران کو اسمبلیوں سے واپس لائیں۔دونوں جماعتوں نے استعفے دے دیے تو ایوان نہیں چل سکیں گے۔ دھرنے کا اعلان حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔ 126دن کا دھرنا دینا مولانا فضل الرحمن کا بھی حق ہے۔حکومت دھرنے کو روکنے کی بجائے وعدے کے مطابق انہیں کنٹینر اور کھانا دے ۔ علماءو مشائخ مسجدوں اور خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیریؓ ادا کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والی مشائخ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین