• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ‘ تاجر کے اغواء کی کوشش ناکام‘ 2 ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی پٹرولنگ فورس پشاور نے تاجر کے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان اور بازیاب ہونے والا مغوی کاروباری پارٹنر ہیں۔ گزشتہ روز سٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکار معمول کے مطابق دلزاک روڈ پر گشت کررہے تھے کہ اس دوران اُنہوں نے گاڑی نمبر ایل ڈبلیو پی 762 کو شک کی بناء پر تلاشی کیلئے روکا تو اس میں موجود 3 افراد میں ایک نے اپنا نام ننگیالے ولد سید رحیم ساکن افغانستان حال اورکزئی پلازہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد اُسے اغواء کرکے لے جارہے ہیں جس پر دونوں ملزمان سیف اللہ ولد واحد گل ساکن یوسف آباد اور محمد ذوالفقار ولد عبد الناصر ساکن فقیر آباد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے ننگیالے نے بتایا کہ ”میں گھر میں موجود تھا کہ اس دوران دورازہ کھٹکھٹایا گیا، میں نے دروازہ کھولا تو باہر موجود سیف اللہ اور محمد ذوالفقار نے مجھ پر پستول تھان کر اپنی گاڑی میں بٹھاکر اغواء کرلیا، ملزمان اور میں جوتوں کے کارخانے میں پارٹنر ہیں جن کے ساتھ میرا یونین بنانے پر تنازعہ چلا آرہا ہے۔
تازہ ترین