• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلا میں ڈیلیوری12برس میں ممکن ہوجائے گی، ڈاکٹر ایگبرٹ

لندن (پی اے) 12سال کے اندر خلا میں سب سے پہلا بچہ پیدا ہونے کا امکان ہے، بانی اور چیف ایگزیکٹو سپیس بورن یونائیٹڈ ڈاکٹر ایگبرٹ ایڈل بروئک نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایسے مشن ڈیزائن کرنے میں لگی ہوئی ہے جن کے تحت ایک حاملہ خاتون زمین کے مدار میں بے بی کو جنم دے گی، فی الحال پروگرام کے مطابق حمل کا سارا وقت خاتون خلا میں نہیں گزارے گی، لیکن بے بی کی پیدائش سے24سے36گھنٹے قبل خلا میں بھیجا جائے گا۔ جرمنی میں آسگارڈیا سپیس سٹیشن کی سپیس اینڈ سائنس کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایڈل بروئک نے کہا کہ ایسا2031ء تک ممکن ہوسکے گا۔ ابھی تک صرف اتنا ممکن ہے کہ زمین کے نچلے مدار میں ڈلیوری کرائے جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے عمل کو مائل کیا جائے گا۔ ہمارے لئے یہ مشکل ہوگا کہ ایک ہی حاملہ خاتون کو خلا میں بھیجیں، کیونکہ لانچ میں تاخیر یا کسی دوسرے رکاوٹ کے باعث مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے، اس لئے30حاملہ خواتین کو اس تجربے میں شامل کریں گے اور کسی بھی وقت ان کو روانہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام محض ڈلیوری کے لئے نہیں کررہے ہماری توجہ کا مرکز ایمبریو کی نشوونما اور خلا میں حمل ٹھرنے کے عمل کا جائزہ لینا ہے۔
تازہ ترین