• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں کی نقل و حرکت منجمد اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کو گھر واپسی کی اجازت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کمبوڈیا تخریب کاری، سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے میں تعاون پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی 3 روز سے جاری مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں سرحدی تنازعے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 5 دن تک جنگ جاری رہی تھی، ان جھڑپوں میں دونوں جانب 48 افراد ہلاک اور ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے تھے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں اکتوبر میں کوالالمپور میں دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

8 دسمبر کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید