• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام سجاد اسلامک سینٹر ویانا کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

ویانا (اکرم باجوہ) امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا کے صدر غالب حسین سید نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر غالب حسین سید منعقد ہوا جس میں امام سجاد اسلامک سنٹر کی نئی کابینہ کو نامزد کرکے مکمل کیا گیا۔ جس میں نائب صدر سید مظہر حسین رضوی، نائب صدر محمد علی ہزارہ، جنرل سیکرٹری احسن رضا شیخ، جوائنٹ جنرل سیکرٹری سید رمیض رضوی، فنانس سیکرٹری غلام عباس بلتی، جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی شیخ، سیکرٹری انفارمیشن سید علی حسین، جبکہ اسٹیج سیکرٹری سید غلام حسین نقوی کو نامزد کیا گیا، ماتمی سالار سید صفدر حسین نقوی ،جبکہ مہدی مرادی، مرتضیٰ اور سید فہد نقوی انتظامی امور کا حصہ ہوں گے۔ متولی انکل حمید کو نامزد کیا گیا۔ غالب حسین سید نے کہا کہ تمام عہدیداران اپنے اپنے عہدے کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام سرانجام دیں گے اور کسی کو اپنے عہدے سے تجاوز کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہو کہ ہم سب مل کر ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر غالب حسین سید نے سابق صدر غلام حسین سلطانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دو سالہ ادوار ختم ہونے پر خوش اسلوبی اور احسن طریقہ کے ساتھ مستعفی ہوئے۔ اس موقع پر ممبر سپریم کونسل غلام حیدر عظیمی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین