• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے وفاق سے چہلمِ امامِ حسینؓ پر کراچی میں سیکیورٹی بیک اپ سپورٹ پر فوج کی تعیناتی کے لیے صوبائی محکمۂ داخلہ نے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

صوبائی محکمۂ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج، رینجرز اور ایف سی کو چہلمِ امامِ حسینؓ کے موقع پر تعینات کیا جائے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ خط کی منظوری کی صورت میں فوجی اہلکار کراچی کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل 15 اکتوبر کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

تازہ ترین