• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں لگژری بوٹ بے قابو ہوگئی

واشنگٹن میں لگژری بوٹ چھوٹی کشتیوں سے ٹکرا گئی


واشنگٹن میں لگژری بوٹ بے قابو ہو کر چھوٹی کشتیوں اور ڈوک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 1 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں لگژری بوٹ بے قابو ہوگئی اور چھوٹی کشتیوں اور ڈوک سے جا ٹکرائی۔ یہ واقعہ واشنگٹن کے پورٹ پر پیش آیا جب بے قابو 24 ملین ڈالر مالیت کی لگژری بوٹ بروقت رُک نہ سکی اور مسلسل آگے بڑھتی چلی گئی اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے کنارے کھڑی چھوٹی کشتیوں اور ڈوک سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ اس زور دار تصادم کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 1 لاکھ ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔ 

تازہ ترین