رمضان کھوسو قتل کیس میں نامزد 2 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف کر دیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق دونوں اہلکار ڈیپلو تھانے میں تعینات تھے۔
انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ڈیپلو کے قریب کار سے نوجوان کی لاش ملی تھی۔ مقتول کے ورثاء نے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں پر قتل کاالزام عائد کیا تھا۔
ایس ایس پی تھرپارکر کے مطابق سابق ایس ایچ او اور ایک اہلکار عبوری ضمانت پر ہیں۔