حیدر آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔
کشمنر حیدر آباد فیاض عباسی کے مطابق پتنگ بازی، پتنگ سازی، فروخت اور ذخیرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ تک ہوگا۔
کشمنر حیدر آباد نے مزید کہا کہ کیمیکل و دھاتی ڈور انسانی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث ہے۔