• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم حضرت امام حسینؓ: علماء کرام کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

جنگ نیوز
اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور اکابرین نے چہلم حضرت امام حسینؓ کی مناسبت سے ملاقات کی۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے علماء کرام کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے دوران کیے جانے والے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

جنگ نیوز
علماء کے وفد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا۔

علماء کے وفد نے بھی چہلم حضرت امام حسینؓ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تازہ ترین