• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پیس فورم کا راجہ قمرزیب کی صدارت میں اجلاس

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) کشمیر پیس فورم ہالینڈ کا اجلاس صدر راجہ قمر زیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 28اکتوبر کو ہالینڈ کی پارلیمنٹ دی ہیگ کے سامنے دن ایک بجے سے تین بجے تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 29اکتوبر کو کشمیر پیس فورم کا وفد ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں ڈچ پارلیمنٹرین سے ملاقات کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرے گا۔ اجلاس میں راجہ فاروق حیدر، چوہدری محمد شریف، عارف عباسی، مسز بطیحہ خان، مسز باری چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین