• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا، عامر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا،انہوں نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سائیں یو نس کو فون کر کے پی ایس 11لاڑ کانہ سےجی ڈی اےامید وار منظور عباسی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منظور عباسی کی کامیابی سندھ کے نا اہل بد عنوان حکمرانوں کے تاریک دور کے خاتمے کی نوید ہے اس کامیابی سے سندھ کے عوام کو زبر دست حوصلہ ملا ہے گزشتہ کئی دہایوں سے حکومت کرنے والے اپنے علاقے لاڑ کانہ کو بھی ترقی نہ دے سکی اور عوام نے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی کو مسترد کر کہ ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔سائیں یونس نے عامر خان اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منظور عباسی کی کامیابی طویل جدو جہد کا ثمر ہے اور ہم سندھ کی تمام محب وطن جماعتوں با لخصوص ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر سندھ کے ترقی کے لئے کام کرتے رہینگے۔
تازہ ترین