آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لیاقت آباد میں واقع مکان میں آگ لگنے سے 2نوجوان جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد تھانے کی حدودسندھی ہوٹل ٹمبر مارکیٹ کے قریب واقع گھر میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جھلس کر زخمی ہوگئے ، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع پر ناظم آباد فائر اسٹیشن کا عملہ ایک گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے دیگر مکانوں کو جلنے سے بچالیا ، پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 16سالہ ذیشان اور 17سالہ ثقلین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جس گھر میں آگ لگی تھی اس میں جوتوں کا کارخانہ قائم ہے ، شدید زخمی ہونے والے ذیشان کی حالت تشویشناک ہے جو80فیصد جھلس چکا ہے جس کی جان بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید