• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسبز پاکستان مہم،3سال میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے،آباد اور نجی کمپنی میں معاہدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور نجی کمپنی کے درمیان " آئو بنائیں سرسبز پاکستان مہم "  کے لیے معاہدہ طے پا گیا،تجارتی بنیادوں پر طے ہونے والے 3 سالہ معاہدے کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے،نجی ہوٹل میں تقریب میں معاہدے پر آباد کے چیئرمین محسن شیخانی اور نجی کمپنی کے صدر عامر خان نے دستحط کیے،معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے میں آباد ممبران کے تعمیراتی منصوبوں سمیت مختلف مقامات پر 40ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین