• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ سے قبضوں اور کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز نے پاکستان پوسٹ سے غیر قانونی قبضوں اور کمرشل استعمال والی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی حاجی امتیاز احمد چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید اور سیکرٹری پوسٹل سروسز مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہیں تھے۔جائیدادوں پر غیر قانونی قابضین کے حوالے سے ڈی جی پاکستان پوسٹ نےبریفنگ دی اور کمیٹی کو بتایا کہ کراچی میں پی ٹی این ٹی کالونی کے139کوارٹرز کے معاملات عدالتوں میں ہیں۔52کوراٹرز جن میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین تھے۔ان سے پی ایم جی کراچی نے بیان حلفی مانگا تو کچھ ملازمین نے این آئی آر سی سے جاکر حکم امتناعی حاصل کرلیا،جس کے باعث معاملہ التوا کا شکارہے۔انہوں نے بتایا کہ پنشنرز اور صارفین کیلئے پاکستان پوسٹ نے اے ٹی ایم مشینیں اور موبائل ایپ متعارف کرائےہیں۔
تازہ ترین