• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو امریکی ویزہ جاری نہ کیا جانا افسوسناک ہے، سابق صدر بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے سابق صدر خرم مسعود کیانی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کو امریکن ایمبیسی کی طرف سے اعتراض لگا کر ویزہ جاری نہ کئے جانے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ ایک معتبر اور نامور جج ہونے کے ساتھ ایک سکالر بھی ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ بلائی جانے والی ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی ایسی صورت میں انہیں ویزہ جاری نہ کرنے کا یہ اقدام سفارتی آداب کے بھی منافی ہے۔
تازہ ترین