• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی، زیادتی کی کوشش، بہنوئی کے ہاتھوں سالی قتل

سندھ کے علاقے مٹھی میں بہنوئی نے زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 15سال کی سالی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ایس ایس پی مٹھی عبداللّٰہ احمد یار کے مطابق قتل کا واقعہ گاؤں لونڈار میں پیش آیا جہاں ملزم ٹیکو بھیل اپنی 15 سالہ سالی پارسا کو گھاس کاٹنے کے بہانے کھیت میں لے گیا۔

اس دوران ملزم کی جانب سے زیادتی کی کوشش کی گئی جس میں مزاحمت پر اس نے سالی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم ٹیکو بھیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

تازہ ترین