• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، 27 اکتوبر کے یوم سیاہ میں بھرپور شرکت کی جائے، کمیونٹی رہنما

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن سے متعدد رہنمائوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ کئی شخصیات کا 24اکتوبر آزادکشمیر یوم تاسیس اور 27اکتوبر لندن یوم سیاہ کے پروگرام کی بھرپور حمایت کا اظہار، جنگ سے بات چیت میں لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ یوم تاسیس آزاکشمیر ایک اہم دن ہے اس موقع پر برطانیہ کی بعض کونسلوں میں آزاکشمیر کے پرچم کی فلیگ ریزنگ بھی کی جاتی ہے اس موقع کو سیلبریٹ کیا جائے جبکہ انہوں نے 27 اکتوبر لندن یوم سیاہ مظاہرہ میں بھی کمیونٹی کی بھرپور شمولیت پر زور دیا ہے۔ راجہ اکبر داد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ صدر جے کے ایل ایف برطانیہ سید تحسین گیلانی فرنٹ کشمیر پروگراموں میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ ممتاز عالم دین لوٹن سنڑل ماسک کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد نے جمعہ کے اجتماع میں اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا کہ 24 اکتوبر کو لوٹن ٹائون ہال کے باہر کمیونٹی کی جانب سے ترتیب دی گئی کشمیر وجل میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ انہوں نے لندن یوم سیاہ پروگرام میں بھی بھرپور شرکت کی اپیل کی، کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈینیٹر اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی لوٹن سنٹرل ماسک کے سینئر رہنما حاجی چوہدری محمد قربان نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ لوٹن پاکستانی کشمیری کمیونٹی 24 اکتوبر آزادکشمیر یوم تاسیس اور 27 اکتوبر لندن یوم سیاہ کے پروگرام کی ہر سطح پر حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن علماء کرام کے زیراہتمام منعقدہ مظاہرہ میں لوٹن سے کمیونٹی بڑھ چڑھ کر شرکت کرے گی یوکے اسلامک مشن کے رہنما اور خطیب مدینہ مسجد لوٹن مولانا محمد اقبال اعوان نے بھی بروز جمعہ 24اکتوبر کو لوٹن ٹاون ہال کے باہر کمیونٹی کی جانب سے ترتیب دی گئی کشمیر وجل پروگرام میں شرکت کی کمیونٹی سے اپیل کی جبکہ گزشتہ روز جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یوکے اسلامک مشن یوم سیاہ کے پروگرام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ادھر لوٹن لیبر کونسلر جویریہ احمد نے لیبر پارٹی کو آپ کے ایک اجلاس میں کشمیر کی صورت حال کو اٹھایا دریں اثناء بروز تحریک کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری محمد شریف کی اطلاع کے مطابق بروز الخدمت سینٹرمیں ایک اجلاس میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کے پروگرام میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ جبکہ ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں کشمیری عمائدین نے اس بات کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے ظلم ،بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہر ذی شعور کا فرض ہے۔ اس موقع پر 27اکتوبر کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کےحل اور بنیادی انسانی حقوق پر بااثر ممالک اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل تشویش ہے جو گزشتہ 73 سالوں سے مسئلہ کشمیر کے عالمی فورم پر تسلیم شدہ حیثیت ہونے کے باوجود غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس باعث مسئلہ کشمیر طویل عرصہ سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این کے چپٹر 7 کے تحت عملدرآمد کروایا جائے وگرنہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ مسئلہ کسی بھی وقت نہ صرف کشمیر، ہندوستان، پاکستان بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اجلاس میں برطانیہ میں مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر زبیر اقبال کیانی، جے کے ایل ایف برطانیہ کے سابق صدر صابر گل، نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ساجد شاہین، پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز ایکشن کمیٹی کے راجہ اعظم، تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری شریف، تحریکِ انصاف نارتھ لندن کے سابق صدر حافظ طارق محمود، توقیر مرزا اور کمان افسر نے شرکت کی۔ مزید برآں لوٹن کونسلر آصف مسعود، پاکستان مسلم لیگ ن آزاکشمیر کے سید حسین شہید سرور اور متعدد دیگر لوٹن کونسل کے باہر 24 اکتوبر کو کشمیر وجل کے لئے خاصے متحرک ہیں ۔
تازہ ترین