• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفوک میں 78سالہ ملزم پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

لندن (پی اے) سفوک میں گزشتہ ہفتہ قتل کی نیت سے فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک78سالہ شخص کو گرفتار کرکے پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم کیئر ہکسٹیبل سٹیفورڈ روڈ، ویٹنگ کا رہائشی ہے۔ سفوک پولیس نے بتایا کہ ملزم پر کسی کی جان لینے کی خاطر آتشیں اسلحہ اٹھانے اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک40سالہ شخص پر کسی نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تھا، مگر اس کی جان بچ گئی تھی، متاثرہ شخص کو گولی بازو میں لگی تھی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہانڈلین برینڈن میں پیش آرہا تھا، ہمیں کسی نے اطلاع دی تھی کہ فائرنگ ہوئی ہے، موقع پر پہنچنے سے قبل ملزم فرار ہوگیا تھا، جس کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم ہکسٹیبل کا کیس مجسٹریٹ کی عدالت میں چلایا جائے گا۔
تازہ ترین