• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین فضائی کمپنی اب ’’ایوری باڈی ‘‘ کے الفاظ استعمال کرے گی

ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈا کی فضائی کمپنی نے دورانِ پرواز مسافروں کو آگہی پیغام دینے کیلئے اب لیڈیز اینڈ جینٹلمین (یعنی خواتین و حضرات )کا لفظ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی فضائی کمپنی ائیر کینیڈا نے فیصلہ کیا کہ اب جہاز میں مسافروں کو آگہی پیغام دینے کے لیے مرد و زن کی جنس سے ہٹ کر عام لفظ استعمال کیا جائے گا یعنی اب پرواز کے دوران لیڈیز اینڈ جینٹلمین کہہ کر مسافروں کو مخاطب نہیں کیا جائے گا۔فضائی کمپنی کی جانب سے اب پرواز کے دوران ایوری باڈی کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔ائیرکینیڈا کے ترجمان کے مطابق کمپنی اپنے آن بورڈ اعلانات کو بہتر بنانے کے لیے ان میں ترمیم کررہی ہے اور ان سے مخصوص جنسی ریفرنس کو ختم کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق ہم اپنے ملازمین کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں وہ خود کو ائیرکینیڈا کی فیملی کا اہم حصہ محسوس ہیں، اس کے علاوہ ہم یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارے ساتھ سفر کرنے والے کسٹمرز بھی مطمئن ہوں۔
تازہ ترین