• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائن الیون جیسا دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا، فرانسیسی انٹیلی جنس کا دعویٰ

فرانس /پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ʼ9-11 طرز کے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے، ملزم طیارہ کے اغوا کی تلاش میں تھا کہ گرفتار کرلیا گیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے کہا کہ یہ 60 ویں بار تھا کہ نائن الیون حملے سے متاثر ایک دہشت گردانہ سازش کو فرانسیسی انٹیلی جنس خدمات نے ناکام بنا دیا ہے۔ وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے جمعرات کی رات فرانس -2 ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف شخص کو 26 ستمبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین