• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹھ پتلی حکومت کے دن پورے ہو چکے ،مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کٹھ پتلی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم شروع ہو چکی ہے، آزادی مارچ بھی شروع ہونیوالا ہے، ڈر کے مارے کٹھ پتلی وزیراعظم اور انکے وزیرو اور مشیروں کو پریس کانفرنسوں کا ڈائیریا ہوگیا ہے، لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں سب بے نقاب ہو چکا ہے، جعلی جیت پر چھلانگیں مارنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوز سے عوام کا عشق آمروں کے درباریوں کے ضمیر پر بوجھ ہی رہے گا، فردوس عاشق اعوان ہمیشہ سیاسی گداگر ہی رہیں گی، ایک دن میں آٹھ وزراء اور مشیروں کی پریس کانفرنسیں انکے خوف اور گھبراہٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں کیونکہ کٹھ پتلی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین