لاہور (مانیٹرنگ سیل ) ایم اے او کالج میں انگریزی کے لیکچرار محمد افضل نے جنسی ہراسانی کے الزام اور پھر انکوائری کمیٹی سے بریت کی تحریری رپورٹ نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔شعبہ ابلاغ عامہ کی ایک طالبہ نے لیکچرار محمد افضل پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا جس کی انکوائری شعبہ فزکس کی پروفیسر عالیہ رحمان کو سونپی گئی تھی جس میں وہ بے گناہ قرار پائے تاہم کالج کی جانب سے انہیں بریت کی تحریری رپورٹ فراہم نہیں کی گئی جس کا انہوںنے مطالبہ بھی کیاتھا۔