آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍شوال المکرم 1441ھ6؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ابل مائینرآر ڈی 83 کے قریب شگاف،آبادیاں اور فصلیں زیر آب

رانی پور (نامہ نگار) ابل مائینر آر ڈی 83 کے قریب پچیس فٹ شگاف،اسکول،آبادیاں اور فصلیں زیر آب،کاشت کاروں اور علاقہ مکینوں کا آبپاشی عملے کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ابل مائینر آر ڈی 83 میں گاؤں وریو واہن کے مقام پر پچیس فٹ شگاف پڑ گیا شگاف پڑنے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ آبپاشی کے عملے کو دی گئی آبپاشی عملہ اپنی قدیمی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے چھ گھنٹے تاخیر سے سب انجنیئر اور ایس ڈی او خالی ہاتھ جائے وقوع پر پہنچ کر شگاف کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے والے متاثرین اور علاقہ مکینوں کو ہیوی مشینری آنے کی نوید سناتے رہے مگر کوئی مشینری نہ پہنچ سکی اور علاقہ مکینوں نے شگاف کو بند کردیا جبکہ اسکول اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔
ملک بھر سے سے مزید