• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ونڈو سیل پر جمع ہونیوالی درخواستوں پرفوری اقدامات کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور نے کہا ہے ۔ کہ ون ونڈو سیل پر جمع ہونے والی تمام درخواستوں کو ترجہی بنیادوں پر پراسس کیا جائے تاکہ کسی بھی سائل کو اپنے مسئلے کے حل کے لئے بار بار ایم ڈی اے آفس نہ آنا پڑے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ون ونڈو سیل کے وزٹ کے دوران کیا ۔ انہوں نے ماہ ستمبر میں ون ونڈو سیل پر جمع ہونے والی درخواستوں کا ریکارڈ چیک کیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ماہ ستمبرمیں ون ونڈو سیل پر مجموعی طور پر 486 درخواستیں جمع ہوئی ہیں جن میں سے96.03 فیصد درخواستوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔چوہدری محمد انور نے ون ونڈو سٹاف کو ہدایت کی کہ جمع ہونے والی تمام درخواستوں کے بارے میں متعلقہ شعبہ جات سے بر وقت جواب لئے جائیں اور سائلین کو جوابات کے بارے میں بر وقت مطلع کیا جائے ۔
تازہ ترین