• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو تسلیم شدہ حیثیت دیدی

ملتان( سٹاف رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کو تسلیم شدہ حیثیت دیدی ہےاور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ڈگری دینے والا ادارہ بھی تسلیم کر لیا گیا ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کی جانب سے تسلیم شدہ حیثیت اور ڈگری جاری کرنے کی اجازت ملنے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مستقبل کے لئے نئی راہیں متعین ہوئی ہیں۔جس سے ڈاکٹروں اور طلبا و طالبات کو فائدہ پہنچے گا۔دریں اثناء فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی کو بھی تسلیم شدہ حیثیت دیدی گئی ہے اور ڈگری جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین