• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سردی دھیرے دھیرے انٹری دے رہی ہے، درجۂ حرارت میں مسلسل کمی جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے، ان علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی برف باری کے بعد موسم سرد ہوچکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے، تاہم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ میں موسم سرد، گرم کپڑوں کا استعمال شروع

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ریکارڈ کیا جانے والا کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 24، لاہور میں 18، پشاور میں 16، کوئٹہ میں 8، مظفر آباد میں 11، گلگت میں 8، فیصل آباد میں 16، ملتان میں 18 اور حیدر آباد میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین