• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بھارت کے خلاف26 اکتوبر کو احتجاجی مارچ ہوگا

جرمنی ہمبرگ(پ ر) تحریک کشمیر جرمنی ہمبرگ کے صدر ریاض شاہد گھمن نے کہا ہے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں اور دینی جماعتوں مساجد کے مشترکہ تعاون سے 26اکتوبر کو ہمبرگ جرمنی میں مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا کشمیر پر بھارت کی جارحیت اور غاصبانہ قبضہ ریاستی دہشت گردی اور مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جو حالات پیدا کر رکھے ہیں انہیں اجاگر کیا جائے گا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں۔ریاض شاید نے کہا ہے 26 اکتوبر کے مارچ اور مظاہرے میں ہر طبقہ فکر کے عوام خواتین اور بچے بھی شامل ہوں گے شرکت کریں گے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا کہ ان مشکل اور نا مساعد حالات میں دنیا بھر کے آزادی، انسانیت اور جمہوریت پسند عوام ان کے ساتھ ہیں بھارت کے ناپاک عزائم امن کے کے لیے شدید خطرہ ہیں دنیا اگر امن چاہتی ہے تو نریندر مودی کو لگام دیں اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین