• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی اور اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرمنل بے قابو،ایک ہفتے کے دوران متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں کاظم آباد ،ماڈل کالونی قبرستان اور اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے سے علاقہ مکین خوف وہراس کا شکار ہیں، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد شہریوں کو موبائل فون ،نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔

تازہ ترین