• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وائس آف الحمراء‘‘ کے آڈیشن آج ہونگے

لاہور(پ ر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءکے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے گائیکی میںآڈیشن آج ہونگے۔ اس مقابلہ گائیکی میں 15تا 25سال کی عمر کے نوجوان گلوکار حصہ لیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، یہ دنیا بھر میں زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور آرٹس کو نسل ان باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلی افزائی کیلئے ’’وائس آف الحمراء‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔
تازہ ترین