• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے‘ ارباب خضر حیات

پشاور (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر 27اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھرپور حصہ لیں گے۔ نواز شریف کا ہر سپاہی مولانا فضل الرحمن کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مارچ کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے۔ حکمران آزادی مارچ کا سامنا کرکے دکھائیں۔ پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے قائدین کی ہدایات کی روشنی میں کارکنوں نے مارچ کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور آنے والا وقت بتائے گا کہ مارچ کو ہم یادگار بنائیں گے اور اس حکومت کیخلاف تحریک کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں اور ان کا ہر قدم پر ساتھ دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزادی مارچ کو کامیاب بنانے میں کارکن اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین