• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش نے اپنی انڈر 16کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہمان ٹیم22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔ تمام میچز کے آرایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش خواتین ٹیم کے دورے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ قومی انڈر 16کرکٹ ٹیم نے رواں سال اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، یہ اس سلسلے میں جوابی دورہ ہے۔ اس دوران بنگلہ دیش ویمن ٹیم بھی 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے لاہور میں ہوگی۔شیڈول کے مطابق سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو دسمبر اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش بورڈ کے شکرگذار ہیں۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے ۔ تین روزہ سیریز کےلیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ عالیان محمود (کپتان)، محمد وقاص (نائب کپتان)، محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل، فرہاد خان، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر۔ ایک روزہ سیریز کیلئے منتخب پلیئرز میں عالیان محمود (کپتان)، محمد وقاص (نائب کپتان)، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل، اسماعیل خان، منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن شامل ہیں۔ اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور منیجر)، عبدالمجید (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھرا پسٹ) اورعثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ)۔

تازہ ترین