• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کیخلاف کارکردگی پر سرفراز ڈراپ، فخر اور آصف سلیکٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کو خراب کارکردگی کی وجہ سے پاکستان ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مضحکہ خیز دعوی کیا ہے۔ سرفراز احمد نے سری لنکا کے دو میچوں آٹھ اور 23 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں 24،26،17 رنز بنائے۔ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 30،36،3،17 رنز اسکور کئے۔ فخر زمان اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نےسری لنکا کے خلاف دو ٹی 20میچوں میں صفر اور چھ رنز بنائے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 45،8،15،3 رنز بنائے۔ آصف علی سری لنکا کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں36 رنز بناکر مصباح کو متاثر کر گئے۔ انہوں نے البتہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں رنز کے ڈھیر لگا دیئے۔ وکٹ کیپر 27 سالہ محمد رضوان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ وہ اب تک ایک ٹیسٹ، 32 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں تاہم سرفراز احمد کی موجودگی میں انھیں زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسی سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سرفراز احمد سمیت چند کرکٹرز کو آرام کروایا تو محمد رضوان نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شارجہ اور دبئی کے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سنچریاں بنا ڈالیں۔ محمد رضوان مصباح الحق کی قیادت میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں۔ وہ قائدِ اعظم ٹرافی میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ فیصل آباد میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کپ میں 31 ناٹ آؤٹ، 45، 70 اور 52 کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تازہ ترین