• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار شہلوانی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی سمیت 4ملزمان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کت روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی، الطاف میمن، یوسف کابورو، سارنگ چانڈیو کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ اس کیس میں شرجیل میمن کی ضمانت ہائی کورٹ نے منظور کی ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے نیب درخواست کی مخالفت کردی۔
تازہ ترین