• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینیں شیڈول سے 30فیصد تاخیر کا شکار ،مسافروں کو مشکلات

لاہور (جنرل رپورٹر)مختلف مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول سے 30فیصد تاخیر کے ساتھ سفری دورانیہ طے کر رہی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی صبح کے وقت چلنے والی تمام ٹرینیں کراچی ، ملتان ، لاہور ، راولپنڈی اور پشاور سے بروقت روانہ ہوئیں۔ جبکہ شام کے وقت کی بھی گاڑیاں تمام شہروں سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں۔ اس طرح ریلوے کی تمام گاڑیوں کی پنکچوایلیٹی 70فیصد رہی ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر تمام ریلوے افسران آپریشنل سسٹم کو ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں تاکہ ٹرینوں کو وقت مقررہ پر منزل مقصود پر پہنچایا جائے جس سے مسافروں کی پریشانی کا ازالہ ہوسکے۔ جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی مسافر ٹرینوں سمیت دیگر گاڑیاں اس وقت بھی تاخیر کا شکار ہیں جن کی مجموعی شرخ 30فیصد بنتی ہے ۔
تازہ ترین