• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بابر اعوان سے اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا بابر اعوان سے اہم امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سے سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پُرامن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتا نہیں ہو گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان‘ اور غریبوں کے لیے ’احساس‘ پروگرام شروع کیا ہے۔

تازہ ترین