چین میں سڑک پر اچانک کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔گاڑی گڑھے میں گرنے سے بال بال بچی۔
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبےاین ہوئی کے شہر فویانگ کی مصروف سڑک پر اچانک کئی فٹ گہرا اور چوڑا گڑھا پڑ گیا اور اس دوران سڑک پر گزرتی ایک گاڑی گڑے میں گرنے سے بال با ل بچی اور گڑھے کے کنارے پر لٹک گئی۔
رپورٹ کے مطابق اچانک گڑھا پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔