• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی، زیادہ خون بہنے سے مریض کی جان بھی جاسکتی ہے، طبی ماہرین

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جاننا ضروری ہے تاکہ درست سمت میں ان کا علاج کیا جاسکے ۔

اگر پلیٹ لیٹس کی مقدار بہتر نہ ہوئی اور جسم سے خون بہنا شروع ہوگیا تو زیادہ خون بہنے سے ان کی جان بھی جاسکتی ہے۔

معروف ماہر متعدی امراض ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے جنگ کو بتایا کہ انسانی جسم میں تین طرح کے سیلز ہوتے ہیں جن میں ریڈبلڈ سیل ، وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹ لیٹس شامل ہیں ۔

پلیٹ لیٹس کا کام جسم میں خون کو بہنے سے روکنا ہے ۔ اگر کسی کو چوٹ لگ جائے اور خون بہنا شروع ہو جائے تو پلیٹ لیٹ خون کے بہاؤ کو روک دیتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کے علاوہ جسم میں دیگر افعال بھی خون کو بہنے سے روکتے ہیں اورپلیٹ لیٹس کی کمی کی صورت میں کمپنسیشن میکینزم کام کرنا شروع کر دیتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی جسم میں پلیٹ لیٹس کی نارمل مقدار ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ تک ہوتی ہے اگر پلیٹ لیٹس بہت کم ہوجائیں توجلد پر باریک دانے اور دھبے پڑ جاتی ہیں جبکہ خون بہنا شروع ہوجاتا ہے اگر بہت زیادہ خون بہہ جائے تو مریض کی جان بھی چلی جاتی ہے ۔

تازہ ترین