• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 5980 ہوگئی

پشاور (نمائندگان جنگ) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چھ ہزار کے قریب پہنچ گئی منگل کو مزید 41سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 5980تک پہنچ گئی پشاور سے مزید 15 کیس سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 2388 ہوگئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ سے ایک‘ صوابی سے آٹھ‘ مردان اور دیر پایان سے دو دو‘ مانسہرہ سے چار‘ ہری پور سے چھ‘ کرک سے ایک کیس سامنے آیا ہے 31 نئے مریضوں کو علاج کے لئے داخل کرلیا گیا۔
تازہ ترین