• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرناسے مشکلات ہونگی،صدارتی ریفرنس کی سماعت ملتوی کی جائے،متفرق درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی ڈیڈھ درجن کے قریب درخواستوں کی 28 اکتوبر کو مقرر ہونے والی سماعت کو سوموار 4نومبر 2019سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کے دوران کسی بھی دن مقرر کروانے کیلئےایک نئی متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ،درخواست گزار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایس ایم خٹک کے ذریعے منگل کو دائر کی گئی ایک متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے دس رکنی فل کورٹ بنچ نے ان آئینی درخواستوں کو 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کررکھا ہے تاہم اسی عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میںاپوزیشن جماعتوں کا دھرنا اور لانگ مارچ ہونا ہے جبکہ 29 اور 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بھی منعقد ہونے ہیں جس کے باعث ملک بھر کے وکلاء انتخابی مہم میں مصروف ہونگے۔
تازہ ترین